یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر وائس چانسلرکو نوٹس

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست پر وائس چانسلر یو ای ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار یو ای ٹی کو غیر قانونی طور پر رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے،رجسٹرار کی اہلیت پر مختلف جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے لیکن اس کے باوجود ان کی تعیناتی کی گئی، حالانکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی وائس چانسلر یو ای ٹی کو رجسٹرار کو عہدے سے ہٹانے کے لئے متعدد خط لکھ چکا ہے،درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت رجسٹرار یو ای ٹی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

مزید :

صفحہ آخر -