لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائرڈ ہو گئے

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائرڈ ہو گئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈاراپنے عہدہ سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 57رہ گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس شاہد حمید ڈارکے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں کیا گیا،جس میں چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ ،پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججوں،رجسٹرار ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی سمیت ہائیکورٹ کے افسران شریک ہوئے، چیف جسٹس نے جسٹس شاہد حمید ڈار کی عدالتی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، چیف جسٹس اور ساتھی ججوں نے جسٹس شاہد حمید ڈار کو گلدستہ اورسونیئردے کررخصت کیا، جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسٹر جسٹس یاور علی لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے ۔جسٹس شاہد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعدعدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد قاسم خان ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جس کے باعث وہ اب عدالت عالیہ کے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔عدالت عالیہ میں ججوں کی 3اسامیاں خالی ہیں ،اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں 57جج کام کررہے ہیں جن میں 43مستقل اور14ایڈیشنل ججز شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -