گیس کنکشن کیلئے ارکان اسمبلی کی سفارش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

گیس کنکشن کیلئے ارکان اسمبلی کی سفارش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )گیس کنکشن کے لئے ارکان اسمبلی کی سفارش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،جسٹس شاہد جمیل خان نے اس سلسلے میں طارق محمود نامی شہری کی درخواست پر جی ایم سوئی گیس کو 15ستمبر کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ نے سوئی گیس کنکشن کا حصول عام شہریوں کے لئے مشکل بنا دیا ہے اور سوئی گیس کے کنکشن اراکین اسمبلی کی سفارش کے بغیر نہیں لگائے جاتے، عدالت نے سوئی گیس کے کنکشن کے لئے ارکان اسمبلی کی سفارش پر پابندی لگائی ہے لیکن پابندی کے باوجود ایم این اے کی مہر کے بغیر محکمہ سوئی گیس صارفین کی درخواست بھی نہیں لے رہا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ سوئی گیس حکام کو ارکان اسمبلی کی سفارش ماننے روکنے کا حکم دے اور عام صارفین کی درخواستیں وصول کرکے کنکشن لگانے کا حکم دے۔

مزید :

صفحہ آخر -