دہشت گردوں کو اپیل کا حق ہے تونواز شریف کو کیوں نہیں ،طلال چودھری

دہشت گردوں کو اپیل کا حق ہے تونواز شریف کو کیوں نہیں ،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اپیل کا حق ہے تونواز شریف کو یہ حق کیوں نہیں ملا،اگر آئین نظر ثانی کا حق کروڑوں پاکستانیوں کو دیتا ہے تو نواز شریف کو یہ حق کیوں حاصل نہیں ،اس حق کو منتخب وزیراعظم سے کیوں چھینا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے درخواست عدالت میں لائے ہیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوالات بہت واضح ہیں جو صرف شریف خاندان تک نہیں ہیں ،کیا ماضی میں کسی وزیر اعظم کو اس طرح نا اہل کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام اور قانون دانوں نے نا اہلی کا فیصلہ مسترد کیا ،اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو اسے ٹھیک کیا جائے ۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنا حق مانگ رہے ہیں یہ کوئی ضد نہیں ہے ،ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں ،اداروں اور ووٹرز کی توہین پر بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔
طلال چودھری