پشاور ، ڈینگی کا شکار خاتون سمیت2 مزیدافراد جاں بحق ، تعداد 23 ہو گئی

پشاور ، ڈینگی کا شکار خاتون سمیت2 مزیدافراد جاں بحق ، تعداد 23 ہو گئی

  

پشاور(صباح نیوز)پشاور میں ڈینگی کا شکار2 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جاں بحق افراد کا تعلق پشاور کے علاقہ تہکال سے ہے ڈینگی سے اب تک پشاور میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں تہکال بالا کی رہائشی مسلمہ بی بی اور تہکال پایاں کے رہائشی پرویز شامل ہیں، پرویز کا علاج حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔اس وقت پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 391 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈینگی

مزید :

کراچی صفحہ اول -