دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس، ملوث کالعدم تنظیم کے 2کارکنوں کا 6/6روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس، ملوث کالعدم تنظیم کے 2کارکنوں کا 6/6روز کا ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2کارکنوں کا 6/6روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے دو ملزمان گل خان اور اسلم کو پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ٹیکسلا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے جن سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ملزمان سے تفتیش کرنا ہے استدعا ہے کہ ان کو جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دونوں ملزمان کو 6/6روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -