این اے120کے ابتدائی نتائج کیلئے الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم

این اے120کے ابتدائی نتائج کیلئے الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں کنٹرول ...

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں این اے 120 کے ابتدائی نتائج کے لیے گزشتہ روز کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں 17 ستمبر2017 کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں ابتدائی نتائج اکٹھے کرنے کے لیے ایڈیشنل دائریکٹر جنرل (الیکشنز)کی نگرانی میں الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔جبکہ 17 ستمبر 2017کو پولنگ کے روز کسی بھی قسم کی تمام شکایات صبح آٹھ بجے سے لیکر شام چھ بجے تک اور شام چھ بجے سے لیکر ابتدائی نتائج موصول ہونے تک کمرہ نمبر107 میں درج کرائی جا سکیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -