صحافیوں کے حقوق کی بات کرنیوالی حکومت کبھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی: مریم اورنگزیب

صحافیوں کے حقوق کی بات کرنیوالی حکومت کبھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی: ...

  

راولپنڈی (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور سکیورٹی کی بات کرنیوالی حکومت کبھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے، صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہونے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے۔میڈیا ورکرز ورکشاپ سے گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور سکیورٹی کی بات کرنیوالی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے ،تحفظ سے متعلق بل میں متعلقہ تمام افراد کو شامل کیا گیا ہے بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرا لیا جائیگاانہوں نے کہا کہ ہر شہری معلومات کے رسائی بل سے حکومتی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گا،وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے، ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -