ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت علماء کرام اور پولیس حکام کا اجلاس

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت علماء کرام اور پولیس حکام کا اجلاس

  

کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں بدھ کو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اہل تشیع علماء کے وفد ، اعلی پولیس اور رینجرز افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے علماء کے وفد کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ علماء کے وفد نے بھی قانون ننافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات کو سراہاتے ہوئے مروجہ قوانین کی پاسداری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -