ججوں کی تعیناتی میں چیف جسٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کا کردار ہے حکومت کا نہیں: زاہد حامد

ججوں کی تعیناتی میں چیف جسٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کا کردار ہے حکومت کا ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون وانصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ ججز کی تعیناتی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہوتا،خواتین ججز کا کوئی کوٹہ نہیں لیکن خواہش ہے کہ انہیں بھی زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا کردار ہوتا ہے حکومت کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ ریکوری کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے،یکم جولائی سے ایسے کوئی چھاپے نہیں مارے گئے جن کی تفصیلات دی جائیں تاہم گزشتہ دو سال کی معلومات ہمارے پاس ہیں،نیب قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں،اتفاق رائے کے بعد دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کا کوئی کوٹہ مختص نہیں ہے لیکن ہماری خواہش ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ نمائندگی ملے۔وقفہ سوالات میں وزیر مملکت برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ چار سال میں انسانی حقوق نے جتنا کام کیا ہے پہلے نہیں کیا تھا،خصوصی ہم نے خواتین کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں۔

زاہد حامد

مزید :

صفحہ آخر -