ارکان پارلیمان یقینی بنائیں کوئی علاقہ ترقی کے سفرمیں پیچھے نہ رہنے پائے : وزیر اعظم

ارکان پارلیمان یقینی بنائیں کوئی علاقہ ترقی کے سفرمیں پیچھے نہ رہنے پائے : ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ارکان پارلیمان اپنے حلقوں میں ترقیاتی و فلاحی منصو بو ں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں۔بدھ کو سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ا ر کان قومی اسمبلی کے وفد جس نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ارکان پارلیمان بالخصو ص ان حلقوں میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر توجہ دینی چاہیے جو ترقیاتی کام کی رفتار کے لحاظ سے دیگر حلقوں کے برابر نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت نے ان اہم منصوبوں کی تکمیل کو بھی یقینی بنایاجو کئی عشروں سے زیر التواء تھے ۔ہمیں اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی پیروی جاری رکھنی چا ہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی علاقہ یا حلقہ ترقی و خوشحالی کی جانب سفر میں پیچھے نہ رہ جائے ۔انہوں نے ارکان پارلیمان پر زور دیاکہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں اور بھر پور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ وزیرا عظم سے ملاقات کرنیوالوں میں وزرائے مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ ، محسن شاہ نواز رانجھا، ارکان اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ، سردار محمد شفقت حیات خان، ملک محمد عزیر خان، ملک شاکر بشیرعوان، عبیداللہ خان، عبدالمجید خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈانڈھلا اور شہزادی عمر زادی ٹوانہ شامل تھے۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں سے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -