ضلع پشاور میں آتشیں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال،تیزاب کا کاروبار کرنے کو ممنوع کراردیا ہے

ضلع پشاور میں آتشیں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال،تیزاب کا کاروبار کرنے کو ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں آتشیں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال،تیزاب کا کاروبار کرنے اور تیزاب فروخت کرنے،کرائے پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دینے ، اور کھلے مقامات اور دکانوں میں ڈیزل؍پٹرول،مٹی کاتیل اور دوسرے تیل فروخت کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے۔اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی۔یہ حکمنامہ (یکم محرم سے دس محرم2017 تک )10 دنوں تک نافذالعمل رہے گا۔اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -