نوشہرہ ، جمیعت علماء اسلام کا برما میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ ، جمیعت علماء اسلام کا برما میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم اور بیہمانہ قتل عام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری عمر علی المدنی، صوبائی رہنما پرویز خان خٹک ون ،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل اکبر باچا کررہے تھے اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری حاجی محمدالیاس خان، پی کے 15 کے رہنما فیاض الرحمان، مفتی ڈاکٹر شوکت اللہ خٹک، ضلعی ممبر میاں ظہوراحمدکاکاخیل، قاری ریاض اللہ، قاری محمداسلم اور محمدولید اختر بھی موجود تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم برما کے مسلمانوں پر ظلم وبربریت اور جاری قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے برما کی حکمران جماعت اور عالمی ایوارڈ یافتہ رہنما آن سان سوچی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فوج اور پولیس کے ذریعے برما کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈال دئیے ہیں انہوں نے چنگیز خان اور ہلاکو خان کے دہشت وبربریت کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دئیے انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے پاکستانی پارلیمنٹ میں پہلی بار برما کے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے آواز اٹھاکر یہ ثابت کردیا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علماء اسلام پاکستان واحد جماعت ہے کہ پوری امت مسلمہ کے حقوق، تحفظ اور آزادی رائے کی پاسبان وترجمان ہے ان خیالات کااظہار مقررین نے نوشہرہ کینٹ شوبراچوک میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیامظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر برما حکومت کے خلاف اور روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے شوبراچوک کے مقام پر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں کیونکہ پوری دنیا کشمیر، فلسطین، شام، عراق، افغانستان اور برما میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے لیکن اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بیٹھی ہوئی ہیں جن میں خصوصی طورپرمسلمان ممالک بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طورپر برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں عالمی ادارہ برائے نوبل پرائز آن سان سوچی سے نوبل پرائز فوری طورپر واپس لے کیونکہ وہ ایک دہشتگرد کا کردار کررہی ہے اور کسی بھی دہشتگردانہ کردار ادا کرنے والی کو نوبل انعام دینا احمقانہ اور دہشتگردانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور اسلام نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری دنیا کو امن کا درس دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے پوری دنیا میں مسلمانوں کا مختلف حیلے بہانوں سے قتل عام کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے کفری واستعمای قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے مقررین نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ میں برما کے بارے میں آن کیمرہ اجلاس کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ آن کیمرہ اجلاس بھی امریکہ سمیت تمام استعماری قوتوں کا ایک چال ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ سے وقت تقاضا کررہی ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کیلئے متحد ہوکر ان کیلئے آواز اٹھائیں انہوں نے جمعیت کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سینٹیر طلحہ محمود کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جو قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر برما کے بارڈر پر متاثرین کے کیمپوں میں برما کے مسلمانوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔