احتجاج اور دھرنوں سے ترقی نہیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جا سکتا ہے : امیر مقام

احتجاج اور دھرنوں سے ترقی نہیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جا سکتا ہے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ احتجاج اور دھرنوں سے ترقی نہیںآتی اورنہ ہی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکاجاسکتاہے،دیرکیلئے پاکستان کاوجودمیںآنے کے بعدپہلی مرتبہ محمدنوازشریف کے دور اقتدار میں فقیدالمثال ترقیاتی منصوبے تکمیل کوپہنچ گئے،جن میں چکدرہ دیرروڈکی بہتری،گلگت چترال دیر چکدرہ کو اقتصادی راہداری کامتبادل روٹ منظورکرنا،واڑئی اور دیر گرڈسٹیشن کو132-KVتک اپ گریڈکرانا،گولن گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ سے چترال ،دیرلوئر اوردیراپرکیلئے بجلی کی منظوری دینا،مردان سے چکدرہ تک 12انچ سوئی گیس پائپ لائن کی منظوری اورتھانہ چکدرہ میں 220-KV گرڈسٹیشن کی منظوری جس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک جہانزیب کی قیادت میں ضلع اپر دیرتحصیل واڑئی کے تمام پارٹیزکانمائندہ وفدسے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ، ملک نوشاد،ملک مظفرخان، ملک شیر بہادر،مبارک خان،ملک باچازادہ،عالمگیرخان اورجہانزیب خان سمیت دیگررہنماء بھی موجودتھے جبکہ جماعت اسلامی کسی نے شرکت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ تیمرگرہ سے خال،واڑئی،صاحب آباد ،دیرکے سوئی گیس منصوبے پرجلدکام آغازہوجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ صدیوں سے قابض گروپ عوام کی فلاح وبہبودکاکوئی کارنامہ یامنصوبہ دکھائے، عوام کی فلاح وبہبوداورعلاقے کی ترقی کیلئے پہلے بھی کرداراداکیاہے اوراب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میرے دروازے ہمیشہ بلاامتیازخدمت کیلئے کھلے رہیں گے۔وفدکے ارکان نے علاقے کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح بہبودسے متعلق منصوبوں پر انجینئرامیرمقام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ انجینئرامیرمقام نے علاقے کی ترقی میں کلیدی کرداراداکیاہے اوربلاامتیازخدمت کی ہے۔وفدنے مزیدکہاکہ آج ملاکنڈڈویژن ترقی کے جس راستے پرجارہاہے وہ انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے۔