ترقیاتی کام،(ن)لیگ2018ء میں بھی جیتے گی،انجینئر اسلم رانا
ملتان(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کینڈا کے چیئرمین انجینئر حافظ اسلم رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ان چار سالوں میں عوام کی
(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
توقعات کے عین مطابق توانائی بحران پر قابو پانے سمیت ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلادیا ہے جن میں سے بیشتر منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں امید ہے کہ مسلم لیگ(ن)2018ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہوکر جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں تاہم یہ عوام کی توقعات کے قطعی برعکس تھا اپنے ہی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے علیحدگی سمجھ سے بالاتر ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جن میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام بہت اہم ہے جس سے تمام اوورسیز پاکستانی بلاتفریق استفادہ کررہے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے(ن)لیگ کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا اہتمام کیا جس میں تمام ممالک سے پاکستانیوں نے شرکت کی انجینئر حافظ اسلم رانا نے کہا کہ وہ کینیڈا کی سیاست میں بھی متحرک ہیں اور کینیڈا کی لبرل پارٹی کے باقاعدہ ممبر ہیں وہاں کے سیاسی اکابرین سے بھی میل ملاپ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ڈسٹرکٹ سطح پر ملک بھرسے اوورسیز کمیشن میں نمائندگی دے علاوہ ازیں اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے جس کے پاکستانی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا انجینئر حافظ اسلم رانا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی ٹورنٹو سے براہ راست اسلام آباد،لاہور،کراچی اور ملتان کیلئے فلائٹس چلائی جائیں تاکہ ان کی سفری اذیت کو کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ این اے120میں کلثوم نواز کی کامیابی یقینی ہے۔