ہائیکورٹ ملتان بنچ ، صدر ہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی کی جانب سے دائر مقدمات پر دفتر کا اعتراض درست قرار، دیگر وکلا کے وکالت نامے داخل ہونے پر آج سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ ملتان بنچ ، صدر ہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی کی جانب سے دائر مقدمات ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے صدر ہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی کی جانب سے دائر مقدمات پردفترکااعتراض (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

درست قراردیاہے اوردیگر وکلاء کے وکالت نامے داخل ہونے پراعتراض ختم کرکے آج سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزصدر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان شیر زمان قریشی کی جانب سے ناصرعلی بنام سرکار (فوجداری کیس)اور عبداللطیف بنام این ایچ اے(رٹ درخواست)کے مقدمات دائرکئے گئے جس پردفترہائیکورٹ ملتان بینچ کی جانب سے اعتراض عائدکیاگیا کہ ہائیکورٹ کیلارجر بنچ کے فیصلہ کی روشنی میں وہ لائسنس معطلی تک نہ تو کوئی مقدمہ دائرکرسکتے ہیں اورنہ ہی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔جس پر مقدمات کی بطور اعتراض کیس فاضل سینئرجج کی عدالت میں سماعت کی گئی اوربتایاگیاکہ پنجاب بارکونسل کی جانب سے ان کا لائسنس بحال ہوچکا ہے اورسپریم کورٹ بھی توہین عدالت کیس کی کارروائی روک چکی ہے تاہم دفترکی جانب سے اعتراض کیاگیاکہ ابھی تک ایسے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں اس لئے لارجربینچ کافیصلہ برقرارہے جس پر فاضل عدالت نے دفترکے اعتراض کودرست قرار دیاجس کے بعدممبرایگزیکٹوکمیٹی راؤمحمداسلم اوردیگر وکلاء کے وکالت نامے داخل کئے گئے جس پر اعتراض ختم کرکے مقدمات کوآج سماعت کے لئے پیش کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -