غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی، بجلی بحران جلد حل ہوگا، میپکوچیف

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی، بجلی بحران جلد حل ہوگا، میپکوچیف

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو میپکو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے بہت جلدبجلی کے بحران کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

لو ڈ شیڈنگ سے مکمل نجات مل جائے گی سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرد ی گئی ہے صارفین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے کسٹمر سروسز سنٹر پر فوری ریلیف دینے کی کو شش کی جاتی ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوآفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جی ایم میر سرفراز احمد ہراج سی ایس ٹی انجینئر خواجہ یاسین ایس ای چوہدری محمد اشفاق ایکسین وہاڑی طارق سجاد،ایکسین بوریوالا ساجد حسین گوندل،ایکسین میلسی شاہد نذیر،زونل چیئرمین شاہد باری حسین ، اور زونل چیئرمین چوہدری امتیاز حسن کے علاوہ کثیر تعداد میں میپکو افسران و اہلکاران موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں نئے 10گرڈ اسٹیشن لگائے جارہے ہیں جن میں سے 1گرڈ اسٹیشن وہاڑی میں بھی لگایا جائے گا اورجو فیڈر اپ لوڈ ہیں ان میں نئے فیڈرز لگانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق کمپیوٹرازڈ نو مین گرڈ اسٹیشنز بنائے جائیں گے ان گرڈ اسٹیشنز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میپکو صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اگلے 3 ماہ میں مزید 3 کمپیوٹرائزڈ اسٹیشز تیار کر دئیے جائیں گے جس سے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -