وکلا ء مسائل حل کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائینگی، سعید اللہ مغل

وکلا ء مسائل حل کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائینگی، سعید اللہ مغل

  

خان پور(نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان سعید اللہ مغل نے کہا ہے کہ خان پور میں بینچ اور بار کے مثالی تعلقات ہیں وکلاء کی جانب سے مقدمات (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کی پیروی میں ذاتی دلچسپی اور توجہ سے عدالتی امور میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں نوجوان وکلاء اپنے سینئرز کی رہنمائی میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرکے سائلین کی رہنمائی کریں اور عام آدمی کو سستا اور فوری انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ بار روم میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار اور بینچ کے تعلقات جتنے اچھے ہوں گے عام آدمی کو اپنے مقدمات میں فوری ریلیف ملنے کے مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔ وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار راؤ عبدالرؤف نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل کو خوش آمدید کہتے ہوئے وکلاء برادری کو درپیش مسائل بیان کئے جس میں وکلاء کے چیمبرز کی کمی اور ان کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا انتظام نہ ہونا اور عدالت کے باہر اکثر ٹریفک کا جام رہنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مذکورہ مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ وکلاء تندہی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ مقامی پولیس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے جائز مقدمات درج ہی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انہیں عدالت کے توسط سے مقدمات درج کروانا پڑتے ہیں۔ تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج خان پور رانا عبدالحکیم‘ سول ججز نعمان ارشد خان اور فاروق احمد وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری بار جام اسد لاڑ اور اصغر دشتی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت ملک حسین ایڈووکیٹ نے حاصل کی اور گلہائے عقیدت وسیم غوری ایڈووکیٹ نے پیش کئے‘ محمد افضل سلیمی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو گلدستہ پیش کیا اور پولیس کی جانب سے انہیں سلامی دی گئی اور وکلاء نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تقریب میں سعید انور سعیدی‘ سردار الیاس خان لولائی‘ یاسین سعیدی‘ جام عبدالمجید‘ امام بخش مظہر‘ ملک محمد اقبال‘ اے ڈی بلوچ‘ سردار اکمل خان‘ خواجہ عبدالصمد صدیقی‘ بدر سیال‘ جام غلام فرید‘ غلام یٰسین عباسی‘ خورشید خان چانڈیہ‘ جام اللہ نواز برڑہ‘ محمد ارشد گجر‘ جام عبدالرشید‘ التمش عابد‘ راحیل عمران‘ جام ندیم اختر‘ میاں رفیق احمد‘ جام ناصر فیاض‘ چوہدری محمد افضل‘ منظور قریشی‘ رانا وقاص اعظم‘ محمد افضل صادق‘ رئیس احسن عابد‘ شیخ نجم علی‘ شیخ نور دین‘ جام خالد رشید سمیجہ‘ اے ڈی میرانی بلوچ‘ ریاض چوہدری‘ ملک اختر سعیدی‘ منظور قریشی ‘ جام عبدالمجید جاوید‘ زبیر سبحانی‘ راجہ اسد نسیم‘ ڈاکٹر محمود قریشی‘ چوہدری ابرار ‘ غلام فرید ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -