ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے افورسمنٹ ٹیم کا شاہ رکن عالم کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن،آپریشن کی نگرانی سینئر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے فاروق قمبر (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کمبوہ نے کی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ،فیلڈ سٹاف اور پولیس فورس آپریشن میں شامل تھے ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےJبلاک پلاٹ نمبر289 پر ناجائز قبضہ ختم کراتے ہوئے نیا تعمیر شدہ ڈبل سٹوری گھر گرادیا گیا جس کا مالک بذریعہ مختار عام یعقوب خان ہے جبکہ موقع پر محمد شریف ولد سوداگر علی نے ناجائز قبضہ کرکے گھربنایا ہوا تھا،خالی گھر میں کھڑی ایک موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی گئی۔شاہ رکن عالم کالونی میں746/A J پر حکیم محمد سعیدی نے ناجائز قبضہ کررکھا تھا جبکہ پلاٹ کا اصل مالک نصیر بھٹی ہے پلاٹ پر تعمیر شدہ دیواریں گراکرناجائز قبضہ ختم کرادیا گیا اور چاردیواری کے اندر پڑی ہوئی چارپائیاں قبضہ میں لے لی گئی۔ایم ڈی اے کے اپنے پلاٹI164 پر قاری عبدالستار نے ناجائز قبضہ کررکھا تھا چاردیواری اور کمرہ گرا کر ناجائز قبضہ ختم کرادیا گیا اسی طرحLبلاک شاہ رکن عالم کالونی میں پلاٹ نمبر312A پر دیواریں اور دروازہ گراکر ناجائز قبضہ ختم کرادیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -