ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کو برطرف کرنیکی کارروائی کالعدم ‘ 2 اکتوبر تک وضاحت پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کو برطرف کرنیکی کارروائی کالعدم ‘ 2 اکتوبر تک وضاحت ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے وفاقی محتسب کی جانب سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرکوبرطرف کرنے کی کارروائی روکتے ہوئے 2 اکتو بر تک وضاحت پیش کرنے کا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خانیوال کے مجیب ربانی نے وکیل رانامحمدآصف سعیدکے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ ضلع خانیوال میں پاپولیشن آفیسر تعینات ہے اوراس کی ماتحت ملازمہ سمیرابتول نقوی نے اس کے خلاف جنسی طورپر ہراساں کرنے اورسرکاری فنڈزمیں خردبردکرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے وفاقی محتسب کو درخواست بھجوادی جس کا درخواست گذارنے تسلی بخش جواب بھی دیالیکن درخواست گذارکو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔فاضل عدالت میں وکیل رانامحمدآصف سعید نے دلائل دئیے کہ ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون سال 2012 ء کے تحت صوبائی محتسب کو دے دئیے گئے ہیں اوروفاقی محتسب کوسماعت کا اختیارہی حاصل نہیں ہے اس لئے مذکورہ حکم بلااختیارہونے کی وجہ سے منسوخ کیاجائے۔

وضاحت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -