اے سی کروڑ سے مبینہ جھگڑا، 34پٹواریوں کیخلاف مقدمہ ،گھروں پر چھاپے

اے سی کروڑ سے مبینہ جھگڑا، 34پٹواریوں کیخلاف مقدمہ ،گھروں پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اور پٹواریوں کے درمیان جھگڑا اے سی کروڑکی درخواست پر تھانہ پولیس کروڑ نے 4نامزد اور30نامعلوم پٹواریوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا رات گئے پٹواریوں کے گھروں پر پولیس گے چھاپے نامزدایک پٹواری نے ملتان پینچ سے حفاظتی بیل کرالی اور3نامزد پٹواریوں نے ایڈیشنل سیشن جج صاحب کروڑ سے عبوری ضمانتیں کرالی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق واجد پٹواری کو جبری ریٹائر کرنے پر اے سی کروڑ اور پٹواریوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے گزشتہ روز رات اے سی کروڑ الطاف حسین کھوسہ نے تھانہ پولیس کروڑ میں درخواست دی کہ میں اپنے آفس میں موجود تھا کہ محمد قدیر جکھڑ صدر انجمن پٹواریان ضلع لیہ ،محمد عارف صدر پٹواریان چوبارہ،منور حسین پٹواری اور امام بخش پٹواری ودیگر 30عددنامعلوم پٹواریان نے اچانک دروازے کوزبر دستی دھکہ دے کر آفس میں گھس آئے گالی گلوچ دینا شروع کردی جن میں کچھ مسلح سوٹے اور مسلح پسٹل تھا اورپٹواری نے اپنا جوتہ اتار کر مجھے مارا اور پھر پسٹل میری طرف تان کر کہا کہ آج تمہیں جان سے مارکر رہوں گا جملہ تمام پٹواریان نے میرے ساتھ اور عملہ کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی اور گالیاں دی سرکاری ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اور عملہ نے منت سماجت کرکے جان بچائی وجہ عناد یہ ہے کہ واجد علی پٹواری کو باوجہ کرپشن محکمہ سے جبری ریٹائرکردیا گیا تھا درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پولیس کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا رات گئے پٹواریوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی امام بخش بٹواری نے جسٹس اسجد جاویدگڑیال صاحب ملتان پینچ سے حفاظتی بیل نمبر5330B2017کرالی اور محمد قدیر جکھڑ صدر انجمن پٹواریان ضلع لیہ ،محمد عارف صدر پٹواریان چوبارہ،منور حسین پٹواری نے ایڈیشنل سیشن جج طارق سلیم چوہان صاحب سے عبوری ضمانت کرالی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آفس میں صرف تلخ کلامی ہوئی ہے کوئی بھی پٹواری مسلح اسلحہ و سوٹانہ تھا۔