سابق صوبائی وزیر کے دو شناختی کارڈ رکھنے کا معاملہ ‘ سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم

سابق صوبائی وزیر کے دو شناختی کارڈ رکھنے کا معاملہ ‘ سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی ...

  

ملتان (خبر نگارخصوصی)سیشن جج ملتان نے سابق صوبائی وزیر کے خلا ف دو شناختی کارڈ رکھنے پر سزا دینے کے استغاثہ میں شہادت پیش کرنے کے لئے سماعت13 اکتوبر تک(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

ملتوی کر نے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ریجنل الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں نے حقائق چھپاتے ہوئے دو شناختی کارڈ رکھنے کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے تاہم بعد ازاں مخالف امیدوار کی انتخابی عذرداری پرانھیں نااہل قرار دیا گیا او ر عدالت عظمیٰ نے بھی اس حکم کو برقرار رکھا ہے اس لئے قانون کے تحت دو شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں عبدالوحید ارائیں کیخلاف کارروائی کی جائے اور سزا دی جائے۔اس ضمن میں گواہان کی طلبی اورشہادت پیش کرنے کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -