ملتان کینٹ میں چھاپہ ‘ انڈین گٹکا سمیت کروڑوں کا مال برآمد ‘ 2 گرفتار

ملتان کینٹ میں چھاپہ ‘ انڈین گٹکا سمیت کروڑوں کا مال برآمد ‘ 2 گرفتار

  

ملتان( نیوز رپورٹر )کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان کی ٹیم نے اویل شہید روڈ صدر بازار کینٹ اور دھوبی محلہ کینٹ میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے کی سمگلڈ غیر ملکی پراڈکٹس کی بھاری مقدار ضبط کرلی ہیں‘ کسٹم ٹیم نے امیر پان شاپ اور انکے گودام پر چھاپے مار کر سمگلڈ سامان(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

سمیت دو افراد محمد ارسلان اور محمد نعیم کو گرفتار کر لیا ہے ‘ کلکٹرکسٹم سعود عمران احمد کو اطلاع ملی تھی کہ امیر خان نامی شخص غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ اور دیگر مصنوعات فروخت کرتا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد ‘ رانا یحییٰ نون ‘ انسپکٹرز سلیم خان ‘ مقصود احمد‘ عبدالصمد دیگر سٹاف نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -