موٹی کمائی کرنے والوں سے آر ٹی او ملتان کی چشم پوشی
ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو ملتان کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں سمیت ریلوے، پولیس ، ٹریفک پولیس ، انٹی کرپشن، ایکسائز بنک اور مالیاتی اداروں سے ٹیکس دہندگان کی مکمل معلومات و کوائف طلب کرنے کیلئے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ جبکہ نیب(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
اور ایف آئی اے کے ٹیکس دہندگان کی لسٹیں طلب کرنے سے دانستہ چشم پوشی اختیار کی جارہی ہے۔ اسی طرح ٹیکس حکام نے بھاری فیس لینے والے وکلاء اور ڈاکٹرز کو بھی موجودہ نظر انداز کررکھا ہے۔ جو دیگر شعبہ جات کے ٹیکس دہندگان کیلئے تشویش کا باعث ہے۔