فرید آباد پرانا گنا منڈی کے مکین سیوریج مسائل سے تنگ ، احتجاج بے سود

فرید آباد پرانا گنا منڈی کے مکین سیوریج مسائل سے تنگ ، احتجاج بے سود

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی) واسا حکام کی بے حسی کے باعث محلہ فرید آباد پرانا گنا منڈی میں آئے روز سیوریج کا مسئلہپریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔اب 4روز سے سیوریج کا پانی جمع ہے جس کے باعث راستے بند ہو کر رہ گئے ہیں ۔گندا پانی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔چھینٹے پڑنے سے راہ (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

گیروں کے کپڑے خراب ہو رہے ہیں۔ موٹر سائیکل اور سائیکل سوار سلپ ہونے سے زخمی ہو رہے ہیں بچوں کے گندے پانی میں گرنے سے زخمی ہونے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ جبکہ بجلی کے کھمبے مسلسل پانی میں ہونے کے باعث کرنٹ آنے کا اندیشہ ہے جس سے جانی نقصان ہو سکتا ہے ۔مکین احتجاج کرکرکے ہلکان ہو چکے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل واسا افسران کو معطل کریں اور موقع کا معائنہ کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں ۔

فرید آباد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -