نیب شریف خاندان کیساتھ ملا ہوا ہے، قمر زمان کو فرانس میں سفیر بنانے کا لالچ دیا گیا: تحریک انصاف

نیب شریف خاندان کیساتھ ملا ہوا ہے، قمر زمان کو فرانس میں سفیر بنانے کا لالچ ...

  

اسلام آباد (اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور نعیم الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب کا ادارہ شریف برادران سے ملا ہو ا ہے اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو فرانس میں سفیر بنانے کی لالچ دی گئی ہے ،یہ سب شریف خاندان کے بجائے کسی اور کے ساتھ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نظرثانی اپیل کی سماعت کا بغور جائزہ لے رہا ہے، نظرثانی اپیل شریف خاندان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے۔سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستوں کی پہلی سماعت تھی، نوازشریف باہر ہوتے ہیں تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا باہر کوئی اور فلم جبکہ اندر کوئی اور ڈرامہ چل رہا ہوتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا مریم نواز پر جعلی دستاویزات جمع کرانے کا مقدمہ ہے، شریف فیملی کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو وہ جیل میں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا نیب شریف فیملی کے ساتھ ملا ہوا ہے، تمام کوشش ہے کہ سپریم کورٹ اپنا ہاتھ ان مقدمات سے ہٹا لے لیکن پی ٹی آئی اس کیس کو نتیجے تک پہنچائے گی۔فواد چوہدری نے مزید کہا جے آئی ٹی بنی تو ن لیگ نے رس گلے بانٹے لیکن جب فیصلہ خلاف آیا توجے آئی ٹی بری لگنے لگی۔نظر ثانی کی اپیل نیب سے سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -