سردارعتیق کا مظفرآباد میں مصروف دن،مسلم کانفرنسی کارکنوں سے ملاقاتیں

سردارعتیق کا مظفرآباد میں مصروف دن،مسلم کانفرنسی کارکنوں سے ملاقاتیں

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزارا ‘ مسلم کانفرنسی کارکنوں سے ملاقاتیں ، آزاد شمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے گھر جاکران کے والد بزرگ سیاسی رہنما سید آصف گیلانی کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ، خواجہ محمد شفیق ، اعجاز عباسی ، ، سید تصور موسوی ، یاسر نقوی ، سجاد انور عباسی ، سجاد سلہریا ، وقاص گیلانی، سیاف اعوان تھے۔ازاں بعد معروف دانشور کلیم اللہ قریشی کے گھر جاکر انکی عیادت کی۔اس کے بعد صدر مسلم کانفرنس ڈنہ میں صاحبزادہ سید انور شاہ کے گھر جاکر ان کی وفات پر بیٹے سید سرفراز گیلانی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء بانڈی فتح جنگ میں میر معروف کانفرنسی رہنما کے گھر جا کر ان کے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔ اس موقع پر میر علی بہادر ، میر عبدالقیوم ، میر جنید ، سجاد سلہریا ، میر نوید ودیگر مسلم کانفرنسی رہنما ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -