میرے خلاف جعلی و فرضی ریفرنس تیار کیا گیا تھا،غلام محی الدین دیوان

میرے خلاف جعلی و فرضی ریفرنس تیار کیا گیا تھا،غلام محی الدین دیوان

  

مظفرآباد(وقائع نگار)تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل پارلیمانی لیڈر ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ میرے خلاف جعلی و فرضی ریفرنس تیار کیا گیا تھا ۔قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سپیکر اسمبلی کو جواب دعویٰ داخل کروایا ہے۔سازشیوں کو ہمیشہ ناکامیاں حاصل ہوئی اور آئندہ بھی ان کو ناکامی حاصل ہوگی۔پانچ سال تک میرے حلقہ انتخا ب میں الیکشن نہیں کروا سکے اب کس منہ سے میرے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں ۔عوام کی عدالت سے سرخرو ہو کر باہر آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا۔FBRکی طرف سے بھی تحریری ثبو ت پیش کر دیے ہیں حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اور حلقہ وادی پانچ لاہو ر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔80سے زائد مہاجر خاندانوں کے سٹیٹ سبجکٹ کو جعلی قرار دے انہیں غیر ریاستی باشند ہ قرار دے کر واپس مقبوضہ کشمیر جانے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔وفاقی وزرا ء کے سعد رفیق ،یاسین سہگل ایم پی اے میرے خلا ف سازشوں میں مصروف ہیں جنکی ایماء پر راجہ فاروق حیدر نے سپیکر کو فوری اختیارات استعمال کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام میں دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو لاہور کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔مسلم لیگ کے سابق صدر میاں نواز شریف کو ان کے نااہل مشیروں ،وزیروں نے کھڑے لائن لگایا اور اب آزادکشمیر میں نوسربازوں کا ٹولہ راجہ فاروق حیدر خا ن کی کشتی کو بھی ڈبونے کے لیے تیار ہے ۔بریڈ فورڈ میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا جلسہ عام ن لیگ کی چولیں ہلا کر رکھ دے گا ایک لاکھ کی لیڈ کا دعویٰ کرنے والے عوامی قہر کا شکار ہوکر اپنے ہی آقاؤں کے پاس سدھاریں گے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس وقت مسلم لیگ ن عملََ تقسیم ہوچکی ہے جس کی تین دھڑے بن چکے ہیں ایک دھڑا وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے متحرک ہو چکا ہے دو دھڑے بھی اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور سیکرٹریٹ مسلم لیگی کارکنو ں کے لیے داخلہ ممنوع ہو چکا ہے جبکہ حکومتی وزرا ء میرٹ میرٹ کا نعرہ لگانے سے نہیں تھکتے تھے تین ماہ سے رات کی تاریکی میں این ٹی ایس کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جعلی اور فرضی آرڈر تقیسم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ 80افراد کو سماعت کیے بغیر انکے ٹیسٹ سٹیٹ سبجیکٹ کینسل کردیے ہیں جلد عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ اراضی کرپشن ثابت کرنے والوں کو کوٹھی تحفہ میں پیش کروں گا۔3ہزار روپے میں ووٹوں کی خریداری کرنے والے گلیاں سڑکیں تعمیر کررہے ہیں گلوبٹوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے وادی پانچ کی عوام نے کشمیر یت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔مجھے اپنا محافظ بنارکھا ہے انتقامی سیاست سے میرے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا چاہتے تھے حکومت پانچ سال پورے کرے مگر نااہل وزیر مشیر کے ساتھ رہ کر خودراجہ فاروق حیدر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا چاہتے ہیں پھر ہم کیا کر سکتے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -