میری بیٹی کی وفات پر نمازجنازہ میں شرکت کرنیوالوں کا شکریہ اداکرتاہوں،حاجی داؤدخان

میری بیٹی کی وفات پر نمازجنازہ میں شرکت کرنیوالوں کا شکریہ اداکرتاہوں،حاجی ...

  

اٹک(نمائندہ پاکستان)حاجی محمد داؤد خان،ضلعی صدر"شہباز شریف لورز کونسل/"ضلعی صدر"نواز شریف فورس"(مسلم لیگ ن)اٹک اور سابق امیدوار PP-15نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک خصوصی ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسے کہ میری بیٹی کی موت کے موقع پر عوام کی کثیر تعداد، علماء کرام ،سیاسی قائدین و کارکنا ن اورمیڈیا نمائندگان نے موضع شکردرہ،ضلع اٹک میں نماز جنازہ میں شرکت کی،جس ضمن میں شکریہ ادا کرنے کے لئے رائٹر عوامی مسیحا اور خادم خلق و انسانیت کے پاس وہ الفاظ موجود نہیں جن کے ذریعے اظہار ممنویت و اطمامنیت کا اظہار کرسکے، اللہ تعالیٰ ان تمام متذکرہ طبقات معاشرہ اور بشمول اوورسیزپاکستانیز تارکین وطن فون کالز کرنے والوں کو جزاء خیر دے کہ انھوں نے مجھ جیسی ایک ناچیز و عاجز لیکن ہردلعزیزعوامی شخصیت کی پیاری بیٹی کے موت کے موقع پر نماز جنازہ میں شمولیت کی یا بعد میں میرے گھر آکر تعزیت کی،جس کے لئے ممنون و مشکور ہونا ضروری سمجھتا ہوں، اور میجر(ر) طاہر صادق صاحب سابق ضلع ناظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں،جنہوں نے میرے غریب خانہ پر تشریف لا کر تعزیت کی اور اپنے غم و افسوس و دردکا اظہار کیا،اللہ تعالٰی انھیں بھی جزاء خیر دے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -