قصبہ بھون،5افرادکی شادی شدہ خاتون سے بداخلاقی کی ناکام کوشش

قصبہ بھون،5افرادکی شادی شدہ خاتون سے بداخلاقی کی ناکام کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بھون میں پانچ افراد کی طرف سے شادی شدہ خاتون کے ساتھ بداخلاقی کی ناکام کوشش پر خاتون کو زخمی کرنے والوں کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مسماۃ عابدہ زوجہ لیاقت علی خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر پر اکیلی تھی اس کا بیٹا اور خاوند اپنی دکان کے اندر موجود تھے تو ملزمان شکیل ولد اکرم ، ارشد علی ، عبدالغفار اور دو نامعلوم افراد مسلح ہوکر آئے اور اس کے ساتھ بداخلاقیکرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر اسے ناحق مضروب کیا۔ اے ایس آئی اشفاق ساجد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔