چکوال،محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ودیگر انتظامات کو یقینی بنانیکا حکم

چکوال،محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ودیگر انتظامات کو یقینی بنانیکا حکم

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی نے تمام محکموں کو محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاداروں کے جلوس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ ادارے غیر معمولی اقدامات کر یں۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ اور محکمہ سول ڈیفنس روٹس کے راستوں میں قائم تنصیبات کی حفاظت کریں۔ اس امرکا فیصلہ بدھ کے روز ڈی سی آفس میں ان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ میں محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، انچارج ریسکیو1122 ، ڈی او سول ڈیفنس، سی او ضلع کونسل سی اوز میونسپل کمیٹی ، ایس ڈی او پی ایچ ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں ریسکیو ڈاکٹر عتیق احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ایمر جنسی سٹاف کی تیاری گاڑیوں کے علاوہ دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -