شجاع خانزادہ خودکش حملہ کیس،مقتول کے بھائی کا بیان قلمبند

شجاع خانزادہ خودکش حملہ کیس،مقتول کے بھائی کا بیان قلمبند

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملہ کیس میں صوبائی وزیر کے بھائی کا بیان قلمبند کرلیا اورمزید گواہوں کو سمن جاری کر دیئے ہیں، گذشتہ روز عدالت نے شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس کی سماعت شروع کی تو ایک گواہ شجاع خانزادہ کا بھائی ظفر اقبال موجود تھا جس نے اپنا بیان قلمبند کرایا عدالت نے سماعت 20ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو سمن جاری کر دیئے ہیں ، سانحہ کا ،مقدمہ تھانہ رنگو پولیس نے درج کیا جب کہ تحقیقات انسداد دہشت گردی فورس حکام کر رہے ہیں، ملزم قاسم معاویہ کو انتہائی سخت حفاظتی اقدامات میں پیش کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -