آزادکشمیر،خصوصیبچوں کے اداروں کیلئے گرانٹس تقسیم کی تقریب 16ستمبر کو ہوگی

آزادکشمیر،خصوصیبچوں کے اداروں کیلئے گرانٹس تقسیم کی تقریب 16ستمبر کو ہوگی

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ اوقاف آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کے ادارہ جات کیلئے گرانٹس کی تقسیم کی تقریب 16ستمبر 2017ء بوقت 5:00بجے شام میر پور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ سیکرٹریٹ مذہبی امور و اوقاف کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ اوقاف کے میزانیہ میں ہر سال آزاد کشمیر بھر کی خصوصی بچوں کے ادارہ جات کی مالی معاونت کے لئے گرانٹ مختص کی جاتی ہے اور اس کا اجراء ایک اعلیٰ سطحی کمٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لایا جاتا ہے ۔ اس سال منعقد کی جانے والی یہ تقریب پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حصہ کے طور پر منائی جارہی ہے اور اس میں خصوصی اداروں کے بچے آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے پروگرام پیش کریں گے اور وزیر اعظم آزاد کشمیرمختلف علاقوں میں قائم 14خصوصی بچوں کے ادارہ جات میں محکمہ اوقاف کی جانب سے مہیا کیئے جانے والی چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک اداروں کے سربراہان کو دیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -