پشاور کی حدود میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور نمود و نمائش پر پابندی

پشاور کی حدود میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور نمود و نمائش پر پابندی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور نمود و نمائش ،پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال،جعلی ،غیر رجسٹرڈ نمبرز والی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں اور اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے اس حکمنامے کی خَاف ورزی کرنے والے کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکمنامہ عرصہ ایک ماہ کیلے نافذ العمل ہوگا۔اس امر کا ا علان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ہوانے والے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -