سکندر شورو کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

سکندر شورو کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو نے روہنگیا مسلم بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم, غیر انسانی سلوک اور ان کی نسل کشی کی پرزور مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم اور بربریت کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرئے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اقوم متحدہ اور او آئی سی سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے برما میں بسنے والے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر ہی ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ امن , اخوت و بھائی چارے اور محبت کے درس کو عام کیا جائے۔ ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر بلا تفریق رنگ ونسل اور مذہب کی وابستگیوں کو با لا طاق رکھ کر اس ظلم کے خلاف یکجا ہو کر آواز بلند کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -