بلڈ کینسر کے مریضوں کوبلامعاوضہ علاج کی سہولت ہے،سکندرمیندھرو

بلڈ کینسر کے مریضوں کوبلامعاوضہ علاج کی سہولت ہے،سکندرمیندھرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کرا چی کے قریب واقع نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) کا دورہ کیا اور ادا ر ے کو سندھ حکومت کی جا نب سے خو ن کے کینسر میں مبتلا مریضو ں کے مفت اور بلا معا وضہ بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ اور علا ج معا لجے کیلئے 30کرو ڑ رو پے چیک کا عطیہ پیش کیا ۔اس مو قع پر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ خو ن کے کینسر میں مبتلا غریب اور نا دا ر مریضو ں کا علا ج بہت مہنگا ہے اور پرائیویٹ ہسپتا لو ں میں ایک مریض کے بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ پر تقریباََ 50لا کھ رو پے خر چ ہو جا تے ہیں اور ہر جگہ بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ کی سہو لت میسر بھی نہیں ہے ۔حکومت سندھ نے غریب اور نا دا ر مریضو ں کا بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ اور علاج معالجہ کی سہو لتیں مفت اور بلا معا وضہ فرا ہم کر نے کے لئے این آئی بی ڈی کو 30کرو ڑ رو پے کی رقم دی ہے تا کہ غریبو ں کو مہنگے علا ج کی سہو لتیں مفت مہیا کی جا سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت ر فا حی بنیا دوں پر کا م کر نے والے طبی ادارو ں کے نیک مقا صد کی بھر پو ر حو صلہ افزا ئی کر رہی ہے تا کہ بیما ریو ں میں مبتلا خلق خدا کی مدد کی جا سکے ۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے این آئی بی ڈی کے سر برا ہ ڈاکٹر طا ہر شمسی اور انتظا میہ کے ہمرا ہ ہسپتا ل کے مختلف شعبو ں کا دورہ کیا اور علا ج معا لجے کی سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا ۔ہسپتا ل انتظا میہ نے بتا یا کہ این آئی بی ڈی میں غریب اور نا دا ر مریضو ں کو مفت علا ج کی سہو لیا ت بھی مہیا کی جا تی ہیں ۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے این آئی بی ڈی کے جذبے کی تعریف کی اور انہیں اسے لگن کے ساتھ کا م کر تے رہنے کی تا کید کی اور اس ضمن میں اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا ۔