صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی کی ضمانت میں توسیع

صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی کی ضمانت میں توسیع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی پر کرپشن انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈی جی آپریشن نیب کو حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے تفصیلات جمع کرائی جائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں کتنے روز لگتے ہیں ؟ عدالت کو بتایا گیا پندرہ روز کے اندر منظوری ملنے کی امید ہے۔ عدالت نے محمد علی ملکانی اور ان کے بھائی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -