سیدنا مفضل سیف الدین آج کراچی پہنچیں گے

سیدنا مفضل سیف الدین آج کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)داودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر آج جمعرات کی شام 6 بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے ،ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر صوبائی وزراء ان کا استقبال کریں گے ،داودی بوہرہ جماعت کے زرائع کے مطابق سیونا مفضل سیف الدین ایک مہینے سے ذائد عرصہ پاکستان میں قیام کریں گے ،محرم الحرام کی دس روزہ مجلس عزا سے صدر میں واقع طاہری مسجد میں خطاب کریں گے ،اس سلسلے میں دنیا بھر سے ان کے مقتعدین ہزاروں کی تعداد میں کراچی پہنچیں گے ،ان کے قیام کے دوران انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوک اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔