نوتعمیر شدہ گریڈسٹیشن سے 40ایم وی اے ٹرانسفارمرکی ہری پور منتقلی ضلع ناظم نے روک دی

نوتعمیر شدہ گریڈسٹیشن سے 40ایم وی اے ٹرانسفارمرکی ہری پور منتقلی ضلع ناظم نے ...

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان کے نوتعمیر شدہ گریڈسٹیشن سے 40ایم وی اے ٹرانسفارمرکی ہری پور منتقلی ضلع ناظم نے روک دی ،حمایت اللہ مایاراطلاع ملتے ہی گریڈسٹیشن پہنچ گئے اور ٹرانسفارمر کی منتقلی کے لئے بیجھی گئی گاڑی کو واپس کردیا اس معاملے پر واپڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین نواب زادہ ارسلاخان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر ضلع مردان کے کسی بھی گریڈ سٹیشن یا دفتر سے ایک کیل بھی منتقل کردیاگیا تو وہ احتجاجاً استعفیٰ دیں گے تفصیلات کے مطابق مردان کے گریڈ سٹیشن نمبر 3جس پر نوے فیصد کام مکمل ہوچکاہے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے 40ایم وی اے ٹرانسفارمر تنصیب کے لئے پہنچادیاگیاہے تاہم گذشتہ روز پہلے ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کی مداخلت پر اس ٹرانسفارمر کو این اے فور کے ضمنی انتخابات میں استعمال کرنے کا حربہ استعمال کیاگیا تاہم اس میں ناکامی کے بعد واپڈا کے بعض حکام کی ملی بھگت سے اسے ہری پور کے انڈسٹریل زون حطار منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا جس کی اطلاع ملتے ہی ضلع ناظم حمایت اللہ مایار ایکشن میں آگئے اور فوری طورپر گریڈسٹیشن پہنچ گئے جہاں چالیس ایم وی اے ٹرانسفارمر کی منتقلی کے لئے بیجھی گئی گاڑی کھڑی تھی اطلاعات کے مطابق ضلع ناظم نے ڈرائیور کو کھری کھر ی سناتے ہوئے اس پر واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت ٹرانسفارمر کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے اورگاڑی کو خالی واپس روانہ کردیا دریں اثناء واپڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے چیئرمین نواب زادہ ارسلاخان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واپڈا کے اعلیٰ حکام کو خبردار کیاکہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے ضلع مردان کے شہریوں کو بجلی کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی مائی کا لعل بھی کسی بھی گریڈ سٹیشن سے ایک کیل بھی منتقل نہیں کرسکتا اور اگر کسی نے ساز ش کی تو وہ پہلے استعفیٰ دیں گے اور بعدمیں ان درپردہ ہاتھوں کے خلاف کھل کر میدان میں نکلیں گے مردان کے شہریوں نے ضلع ناظم اور پیسکو کے بورڈ آف گورنرکے چیئرمین کی کاوشوں کو سراہاہے اور کہاہے کہ مردان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -