لندن فلیٹس ریفرنس،نواز شریف اور بچوں کے سمن جاری،19 ستمبر کو طلب

لندن فلیٹس ریفرنس،نواز شریف اور بچوں کے سمن جاری،19 ستمبر کو طلب
لندن فلیٹس ریفرنس،نواز شریف اور بچوں کے سمن جاری،19 ستمبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے لندن فلیٹس اور عزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں شریف خاندان کو 19 ستمبر کو طلب کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں لندن فلیٹس اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت نیب عدالت کے جج محمدبشیرنے کی،نیب کے وکیل نے بتایا کہ شریف خاندان لندن فلیٹس اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہاہے ،جس پر عدالت نے نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو سمن جاری کر دیئے اور 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، عدالت نے کہا ہے کہ الزامات کی وضاحت کیلئے ملزموں کی حاضری ضروری ہے لہٰذا تمام ملزم19 ستمبر کو حاضری یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں شریف خاندان کے سمن جاری کئے تھے اور انہیں 19 ستمبر کو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -