عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن سے متعلق درخواست خارج ، الزامات بے بنیاد ہیں، نیب

عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن سے متعلق درخواست خارج ، الزامات بے بنیاد ہیں، نیب
عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن سے متعلق درخواست خارج ، الزامات بے بنیاد ہیں، نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کےخلاف کرپشن سے متعلق درخواست خارج کردی، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،ان پر لگائے گئے الزامات کے دستیاب ثبوت درست نہیں۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کےخلاف پی ٹی آئی لکی مروت کے رہنماﺅں سلیم نواز، نور زمان خٹک اورعارف نے 8 اگست کو درخواست جمع کرائی تھی،سلیم نواز کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے خلاف درخواست پرنیب نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -