ملائیشیا، مدرسے میں آگ لگنے سے 23 طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق

ملائیشیا، مدرسے میں آگ لگنے سے 23 طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق
ملائیشیا، مدرسے میں آگ لگنے سے 23 طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور کی ایک دینی درسگاہ میں آگ لگنے سے طلبہ اور اساتذہ سمیت کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن سے متعلق درخواست خارج ، الزامات بے بنیاد ہیں، نیب

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مدرسہ دارالقرآن اتفاقیہ میں صبح فجر سے پہلے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کوالالمپور شہر میں امدادای کارروائیوں سے متعلق محکمے کے سربراہ خیرالدین درہمان نے بتایا کہ 23طلبہ اور 2 وارڈن کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے گذشتہ 20 برسوں میں ملک میں یہ آتشزدگی کا بدترین واقعہ ہے۔ اتنے زیادہ افراد کی اموات افسوسناک ہیں۔ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں کیا تھیں۔ عام طور پر ایسے مدارس میں قرآن کے حفظ کے لیے پانچ سے 18 برس کی عمر تک کے بچے ہوتے ہیں۔

اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر جو تصویریں پوسٹ کی گئیں اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدرسے کی عمارت کی بالائی منزل کے کمرے، جس میں ممکنہ طور پر طلبہ سو رہے تھے، پوری طرح سے آگ کے شعلوں میں ہے۔بہت سے ان طلبہ کو ہسپتال بھی پہنچایا گیا ہے جو آگ سے زخمی ہوئے یا پھر دھوئیں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نجیب رزاق نے اس واقعے پر اپنی ایک ٹویٹ میں افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔