سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 52 ہزار530 ہوگئی

سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 52 ہزار530 ہوگئی
 سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 52 ہزار530 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1334 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52 ہزار530 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45 ہزار 42 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770اور دس گرام 660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ملائیشیا، مدرسے میں آگ لگنے سے 23 طلبہ سمیت 25 افراد جاں بحق

مزید :

بزنس -