ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا نئی فلم میں کاسٹ

ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا نئی فلم میں کاسٹ
ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا نئی فلم میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی  (اے پی پی) بالی ووڈکی ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا کو نئی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا اورجلد نئی فلم کیلئے اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نینا گپتاکو فلم ’’ملک ‘‘کے ایک کردار کیلئے کاسٹ کیا گیاہے۔ وہ معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ نینا گپتا پہلی باررشی کپور کے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مارشل آرٹ سکھائیں گی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نینا گپتا کی بیٹی نے اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو بالی ووڈ میں کام دینے کی درخواست کی تھی اور لکھا تھا کہ میری والدہ نینا گپتا بالی وڈ انڈسٹری میں مزید کام کرناچاہتی ہیں۔

مزید :

تفریح -