لندن میں انیل مسرت کی شادی، بابراعوان 2ایسے افراد کو ساتھ لے گئے کہ لڑائی ہوگئی، عارف نظامی کا بڑاانکشاف

لندن میں انیل مسرت کی شادی، بابراعوان 2ایسے افراد کو ساتھ لے گئے کہ لڑائی ...
لندن میں انیل مسرت کی شادی، بابراعوان 2ایسے افراد کو ساتھ لے گئے کہ لڑائی ہوگئی، عارف نظامی کا بڑاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ،لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی معاشروں میں روایت پائی جاتی ہے کہ ایک شخص کی دعوت پر پورا گھرانا ہی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنے پہنچ جاتا ہے لیکن ایسا ہی جب ڈاکٹر بابراعوان نے توان کی لندن میں انیل مسرت کی شادی کی تقریب میں توتکار ہوگئی اور ان کیساتھ موجود 2بن بلائے مہمانوں کو تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں ملی تاہم ڈاکٹربابراعوان کو مناکر شادی کی تقریب میں پہنچادیاگیا۔
سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا کہ انیل مسرت عمران خان کے یارغار ہیں اور شوکت خانم ہسپتال کیلئے کافی معاونت بھی کی لیکن وہاں پر بابراعوان کی خواب ہوئی ، جب وہ مانچسٹرہوٹل پہنچے توان کیساتھ دو’مچھڈنڈے ٹائپ ان کے ساتھی بھی تھے ، پاکستان کی طرح یہ شادی نہیں تھی کہ آپ بھی میرے ساتھ چلیںاور آپ بھی، وہاں پرسیکیورٹی تھی، سیکیورٹی عملے نے ڈاکٹربابراعوان کو روک لیا اور کہاکہ آپ توجاسکتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ موجود یہ لوگ نہیں جاسکتے، اسی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا اور گیٹ آﺅٹ تک کہہ دیا گیا، انیل مسرت کو خبر پہنچی تو انہوں نے کسی کو بھیجا جنہوں نے بابراعوان صاحب کو ٹھنڈا کیا، اور منا کر لے آئے لیکن دوساتھی پھر بھی نہیں آئے۔
92نیوز کے پروگرام ”ہوکیا رہاہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہاکہ انیل مسرت پراپرٹی ٹائیکون ہیں ،عمران خان کا شاید وہاں جانا ضروری تھا لیکن ایسے وقت پر گئے جب کیس جیتا اور این اے 120 کا الیکشن بھی سر پرتھا، اب ان کے قریبی دوست تشہیر کررہے ہیں کہ اس شادی کے فنکشن میں چارملین پاﺅنڈ خرچ ہوئے ، فخر کا اظہار کیا جارہاہے کہ انیل کپور، کرن جوہر، شنیل شیٹھی، ریتھک روشن، رنویر سنگھ ، سونم کپورموجود تھے لیکن دوسری طرف آپ کو بتاتا چلوں کہ اسی شادی کی تقریب میں شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں،صاحبزادہ جہانگیر بھی تھے۔انہوں نے بتایاکہ انیل مسرت مسلمان ہیں لیکن نام ایسا ہی ہے کہ غیرمسلم ہونے کا شبہ ہوتاہے، یہ توخبروں والی بات ہے ، خان صاحب تو اب سلیبرٹی سے زیادہ ایک سیاستدان ہیں، شیخ رشید اور خورشید قصوری بھی وہاں تھے۔

مزید :

قومی -