شیخ رشید کی کوششیں رنگ لے آئیں، عمران خان آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے

شیخ رشید کی کوششیں رنگ لے آئیں، عمران خان آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ...
شیخ رشید کی کوششیں رنگ لے آئیں، عمران خان آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی کوششیں رنگ لے آئیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے دفتر جائیں گے جہاں وہ سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری سے ملاقات کریں گے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور این اے 120 کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی، اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود ہوں گے۔