چینی حکومت کی ملتان میٹروبس سکینڈل کی تحقیقات اور شہبازشریف کے دفاع میں ٹوئیٹس سے متعلق شاہین صہبائی کے سوال پر چینی سفارتکار نے سخت ترین جواب دیدیا

چینی حکومت کی ملتان میٹروبس سکینڈل کی تحقیقات اور شہبازشریف کے دفاع میں ...
چینی حکومت کی ملتان میٹروبس سکینڈل کی تحقیقات اور شہبازشریف کے دفاع میں ٹوئیٹس سے متعلق شاہین صہبائی کے سوال پر چینی سفارتکار نے سخت ترین جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چند ہفتے قبل ملتان میٹروبس منصوبے میں کرپشن کی جان بوجھ کر افواہیں پھیلائی گئیں اور دوست ملک چین تک اس کی جڑیں پھیلی ہونے کے دعوے کیے گئے جس کی چینی حکومت نے تردید کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ چین کی کمپنی نے منی لانڈرنگ چھپانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کی ہیں لیکن اس کا ملتان میٹروبس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں اور جلدہی چینی کمپنی کی سزا کا بھی اعلان کردیاجائے گالیکن تاحال کچھ لوگ اس وضاحت سے لاعلم ہیں یا پھر اس وضاحت کوتسلیم کرنے کو تیار نہیں، ایسے ہی افراد میں ایک نام امریکہ میں موجود صحافی شاہین صہبائی ہے جنہوں نے چینی سفارتکار لی جیان سے استفسار کیا کہ کیاآپ وضاحت کرسکتے ہیں کہ آپ نے شہبازشریف کے دفاع میں ٹوئیٹ کیوں کیے جبکہ چینی حکومت ملتان میٹروسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے ۔
شاہین صہبائی کے اس سوال پر جیسے چینی سفارتکار کو بھی غصہ آگیا اور ایسا سخت جواب دیا جس کی شاید سوال کنندہ کو بھی توقع نہ ہوگی، لی جیان نے اپنی ٹوئیٹس میں کہاکہ ”اگرآپ چینی زبان جانتے ہوں تو آپ کو بہتر سمجھ آجائے گی ، یابیتے ایک سکینڈل ہے اور یہ ملتان میٹرو میں نہیں تھا اور ساتھ ہی چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیےی گئے بیان کا لنک بھی شیئرکردیا اور لکھاکہ چین کی طرف سے حقائق واضح ہیں“۔

مزید :

قومی -