قاتل گیم ”بلیو ویل“کھیلنے والی پہلی پاکستانی لڑکی منظر عام پر آگئی،یہ لڑکی گیم کی کونسی اسٹیج پر پہنچ چکی تھی اور اب کیسی ہے؟ ،انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آگئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں 200کے قریب نوجوانوں کی جان لینے والی گیم پاکستان میں بھی آگئی ہے اور کئی وارننگ کے باوجود انٹر نیٹ استعمال کرنے والے پاکستانی نوجوانوں نے اس گیم کوکھیلنا شروع کردیا ہے اور اب اس کے متا ثرین بھی رپورٹ ہو رہے ہیں ۔پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کے بارے میں خبر آئی تھی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے بارے میںبھی انتہائی تشویشناک خبر آ گئی جو کہ ”بلیو ویل“گیم کا بری طرح نشانہ بنی ہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قات گیم ”بلیو ویل “کھیلنے والی بچی کو علاج کے لیے خیبر پختونخواہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹر اعزاز جمال نے بتا یا ہے کہ بچی نے سکول میں کلاس فیلوز سے گیم کے بارے میں سنا تھا ،جس کے بعد اس بچی کو بھی بلیو ویل گیم کا لنک مل گیا اور اس نے گیم کھیلنا شروع کردی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی بچی کے رویے میں تبدیلی کے باعث والدین اسے ہسپتال لائے جہاں اس نے نفسیاتی ڈاکٹروں کو بتا یا کہ وہ بلیو ویل گیم کھیل رہی تھی اور اس گیم کی آخری سٹیج پر تھی ۔ڈاکٹر اعزاز جمال نے بتا یا ہے کہ بچی میں ڈپریشن کے علامات پائے گئے ،ضروری تھراپی اور علاج کے بعد بچی کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی ایک لڑکے کے بارے میں خبر موصول ہوئی ہے جس نے بلیو ویل گیم کی 9سٹیج کھیل لی تھیں ۔
مزید خبریں :نوجوانوں کی قاتل ”بلیو وہیل “ گیم کھیلنے والا پہلا پاکستانی لڑکا منظرعام پر آ گیا، اس نے اب تک کتنے ٹاسک پورے کر لئے تھے اور آگے کیا کرنے جا رہا تھا؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے پورے ملک میں کھلبلی مچا دی