ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کے ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑدیا،رپورٹ جاری

ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کے ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے دعوؤں کا بھانڈا ...
ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کے ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑدیا،رپورٹ جاری

  

پشاور(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے سکولوں کی حالت زار پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کی کمی ہے ۔انڈی پینڈینٹ مانیڑنگ یونٹ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی سالانہ رپورٹ میں انکشافات نے تحریک انصاف کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے سب دعوﺅں کو بے نقاب کردیا، رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی حالت خراب قرار دی گئی ہے۔

ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ ”پاکستان ڈویلپمنٹ آپ ڈیٹیس“کے مطابق بھی کے پی کے میں صرف 44فیصد سکولوں میں بنیادی سہولیات دستیاب ہیں,22فیصد سکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،27فیصد سکول بجلی کی سہولت سے محروم،کوہستان میں 55فیصد سکول میں ٹائیلٹس ہی نہیں۔ جبکہ پنجاب پاکستان بھر میں 93فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ 

مزید :

پشاور -