این اے 120میں ضمنی انتخاب،بلیٹ پیپرز چھپ گئے ، ریٹرننگ افسر کے کیمپ کا کنٹرول پاک فوج کے حوالے

این اے 120میں ضمنی انتخاب،بلیٹ پیپرز چھپ گئے ، ریٹرننگ افسر کے کیمپ کا کنٹرول ...
این اے 120میں ضمنی انتخاب،بلیٹ پیپرز چھپ گئے ، ریٹرننگ افسر کے کیمپ کا کنٹرول پاک فوج کے حوالے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 120میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ،  3لاکھ 50ہزاربیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل ہو چکا ہے ،جبکہ پاک فوج نے ریٹرننگ افسر کے کیمپ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کے ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑدیا،رپورٹ جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلٹ پیپرپاک فوج کی زیرنگرانی ریٹرننگ افسرکے کیمپ آفس منتقل کئے جائیں گے ، الیکشن کمیشن نے ا ین اے 120کے تمام 220پولنگ اسٹیشنزحساس قرارد ے دیے ہیں۔

اس حلقے میں انتخاب اتوار 17ستمبرکو ہو رہے ہیں ،جسمیں پاکستان مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -